تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

Published On 27 February,2023 06:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا۔

سابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کیلئے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں اکثریتی اراکین والی اپوزیشن جماعت ہے، اپوزیشن لیڈر بھی تحریک انصاف کا ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی وفد کی سپیکر سے ملاقات، استعفے منظوری کا اقدام واپس لینے کی استدعا

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے ضروری کارروائی کا آغاز کیا جائے، چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم میں مشاورت ہونی ہے، چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے نئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی جائے۔