پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا

Published On 27 February,2023 10:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کی تنظیم کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ارسلان تاج پی ٹی آئی کراچی کے نئے جنرل سیکرٹری نامزد کر دیئے گئے، سعید آفریدی، فہیم خان، شہاب امام اور مسرور سیال کراچی کے سینئر نائب صدور ہوں گے، سید محمد طحٰہ سیکرٹری اطلاعات جبکہ فلک الماس کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، جان شیر جونیجو، بلال جدون، گوہر خٹک، ڈاکٹر کبیر، دوا خان اور فیصل علی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز نامزد کیے گئے ہیں۔

راجا اظہر اور سعدیہ آغا کراچی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹریز ہوں گے، نواز مندوخیل، عدنان اسماعیل، رانا زکی اور شیراز نگانی کو نائب صدر نامزد کیا گیا ہے، سلمان خان سوشل میڈیا سیکرٹری جبکہ ایاز مغل ڈیجیٹل میڈیا سیکرٹری کی ذمہ داری نبھائیں گے، مذہبی سکالر علامہ جمیل راٹھور سیکرٹری مذہبی ہم آہنگی اور توقیر احمد سیکرٹری لیبر ہوں گے۔

امان اللہ سیکرٹری امور تجارت، ارسلان مرزا سیکرٹری فائنانس، ایڈووکیٹ شجاعت علی خان کو قانونی امور کے عہدے پر نامزد کیا گیا ہے، محمد اویس، نعیم عادل شیخ، منور قریشی، حسیب عرفان، نعمان عادل، آصف بھاشانی، وجاہت صدیقی، حیات اکاخیل، میراج شاہ، طارق حسن کراچی کے جوائنٹ سیکرٹریز ہوں گے۔