لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی منگل کو بینکنگ کورٹ پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی نے صبح 8 بجے کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی کال دیدی۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ریلی کی شکل میں عمران خان کے ساتھ ائیرپورٹ تک جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات، تحریک انصاف نے لاہور کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر لیا
صدر تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز احمد کی طرف سے تمام ورکرز کو اپنی گاڑیوں اور موٹر بائیکس پر صبح 8 بجے تک زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔