لاہور ماسٹر پلان 2050 پرعملدرآمد کے حکم امتناع میں مزید توسیع

Published On 02 March,2023 11:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہر کے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد کے حکم امتناع میں مزید توسیع کر دی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری میاں عبدالرحمان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وکیل صحت کی خرابی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔

عدالت نے درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے لاہور ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد کے حکم امتناع میں 28 مارچ تک توسیع کر دی۔