عمران خان سیاسی محاذ پر سرگرم، پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کرینگے

Published On 05 March,2023 09:52 am

لاہور: (دنیا نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سیاسی محاذ پر سرگرم، انصاف عمران خان آج زمان پارک میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنان کے اعزاز میں آج استقبالیہ دینگے جبکہ پنجاب اور کے پی کے میں انتخابی مہم کے حوالے سے بھی صورتحال کا جائزہ بھی لیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :ملک کی خاطر سب سے بات اور سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار ہوں: عمران خان

ملاقاتوں میں پنجاب اور کے پی کے میں جلسوں کے شیڈول پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا ، عمران خان پنجاب اور کے پی کے میں پارٹی ٹکٹوں کے حوالے صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔