پاکستان میں ہندو برادری مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ ہولی کا تہوار منا رہی ہے

Published On 06 March,2023 11:41 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) دنیا بھر کی طرح حیدرآباد سمیت پاکستان بھر میں بھی ہندو برادری مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ ہولی کا تہوار منا رہی ہے۔

رنگین تہوار کے موقع پر شہر کے مختلف مندروں پر چراغاں کیا گیا ہے، ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہی ہے۔

ہندو برادری کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کو رنگ لگا کر محبت کا پیغام دیا جاتا ہے، ہولی کے تہوار کی خوشیوں کے ساتھ ملک کی سلامتی کے لیے بھی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہولی منانے والوں کو رنگوں کے تہوار کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

Advertisement