لاہور : ( دنیا نیوز ) سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی، جھوٹی خبروں پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا بیان سامنے آ گیا ۔
سوشل میڈیا پر قائم علی شاہ کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جس کے بعد قائم علی شاہ وضاحت کے لیے خود سامنے آ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ مجھے کچھ نہیں ہوا اور میں تندرست ہوں، آج سوشل میڈیا پر غلط خبر پھیلائی گئی ، میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کررہا ہوں، اس وقت کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہوں اور صحتیاب ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ دیر پہلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پروگرام میں بھی موجود تھا، غلط خبر پھیلائی جارہی ہے جس کی میں سختی سے تردید کرتا ہوں۔
سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا ویڈیو بیان
— Syed Qaim Ali Shah Jillani Fan (@SQaimAliShahFan) March 5, 2023
مجھے کچھ نہیں ہوا اور میں تندرست ہوں،آج سوشل میڈیا پر غلط خبر پھیلائی گئی، سید قائم علی شاہ
میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کررہا ہوں، سید قائم علی شاہ
(1/2) pic.twitter.com/SDvq2nu9Cj