اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی روکنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزارت نے آڈیٹر جنرل کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی روکنے سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔
ترجمان نے کہا کہ آڈیٹر جنرل نے تصدیق کی ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے جو بروقت ادا کی جائیں گی جبکہ دیگر ادائیگیاں بھی معمول کے مطابق کی جا رہی ہیں۔