برسلز : ( ویب ڈیسک ) نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو کو نااہل قرار دینے کے حوالے سے زیر گردش یورپی یونین کا بیان جعلی نکلا۔
رپورٹس کے مطابق ایک دستاویز جس میں نائیجیریا کے 2023 کے عام انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر بولا احمد تینوبو کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا وہ یورپی یونین اور امریکی مبصر مشن سے غلط طور پر منسوب کی گئی ہے ۔
جعلی بیان میں یورپی یونین کا جھنڈا، یو ایس نیشنل ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ (این ڈی آئی ) اور انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹی ٹیوٹ ( آئی آر آئی ) کے لوگو بھی شامل ہیں۔
نائیجیریا میں یورپی یونین کے وفد اور مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ECOWAS) نے اپنے بیانات میں کہا کہ یہ دستاویز جعلی ہے اور ایسی کوئی پریس ریلیز شائع نہیں ہوئی۔
دریں اثنا نائیجیریا میں یورپی یونین کے الیکشن آبزرویشن مشن کی طرف سے بھی اس بیان کو جھوٹا قرار دیا گیا ہے۔