کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں 16 مارچ کو 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 9 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی جس کے دوران وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان میں بھی ایسی ہی درخواستوں پر حکم امتناع مل چکا ہے۔
اس دوران آزاد امیدوار قیس منصور شیخ نے فریق بننے کی درخواست کی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کردئیے۔
بعد ازاں عدالت نے سندھ میں 16 مارچ کو 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا اور سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔