کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے ضمنی الیکشن رکوانے کیلئے تحریک انصاف کے 9 سابق اراکین اسمبلی نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔
سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں آفتاب صدیقی، سیف الرحمن خان، عطا اللہ خان، فہیم خان، آفتاب جہانگیر سمیت دیگر درخواست گزاروں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد 16 مارچ کے ضمنی الیکشن کا جواز نہیں رہتا۔
درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ضمنی انتخابات روکنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے مطابق مستعفی اراکین کو ان کی نشستوں پر بحال کر دیا گیا، ضمنی الیکشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیکر درخواست گزاروں کی نشستیں بحال کی جائیں۔