اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عورت مارچ میں بد نظمی اور خواتین پر پولیس کے تشدد کا نوٹس لے لیا، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے خواتین مارچ کی شرکاء سے پولیس کی بدسلوکی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس اسلام آباد کو طلب کر لیا، وزیر داخلہ نے آئی جی پولیس اسلام آباد پر اظہار برہمی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کے مارچ کو ’’برگر مارچ‘‘ قرار دیا
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خواتین شرکاء کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر انتہائی معذرت خواہ ہوں، خواتین انتہائی قابل احترام ہیں، واقعے پر دلی افسوس ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں گے۔
— Progressive Students’ Collective (@PSCollective_) March 8, 2023
وزیر داخلہ کے نوٹس پر پولیس حکام نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو لاٹھیاں مارنے والے 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا، پولیس کے مطابق مزید ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔