اسلام آباد: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں پتنگ بازی کے جان لیوا کھیل پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کیمیکل، دھاتی اور مانجھے والی ڈور کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، انسانی جان کے لیے نقصان دہ پتنگ اڑانے والی ہر چیز پر پابندی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: پابندی کے باوجود منائی گئی بسنت 3 زندگیاں نگل گئی
ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پتنگیں بنانے، بیچنے اور رکھنے پر پابندی عائد ہو گی، پتنگ بازی پر دفعہ 144 ایک ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے۔