شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک

Published On 03 February,2023 09:35 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے، پاک فوج نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 87 ہزار سے زائد شہادتیں ہوئیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم شہریوں، مسلح افواج اور پولیس و دیگر سول آرمڈ فورسز نے قربانیاں دیں۔
 

Advertisement