اسلام آباد: (دنیا نیوز) این ڈی یو میں نیشنل سکیورٹی کورس 2023 کی گریجویشن تقریب ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گریجویشن تقریب کے مہمان خصوصی تھی۔
فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر نے کورس مکمل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور ان میں اسناد تقسیم کیں، ورک شاپ میں سول سروسز اور مسلحہ افواج کے افسروں نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جامع قومی سلامتی پالیسی کی تیاری میں قومی طاقت کے تمام عناصر کی شمولیت اس کورس کا مقصد تھا۔