راولپنڈی : ( دنیا نیوز ) عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ، انشاء اللہ حق کی فتح ہوگی ، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنی گرفتاری کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ظلم اور بدمعاشی کی ہے، 100، 200 مسلح لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے ، میرے ملازموں کو مارا اور میرے گھر کی تلاشی لی ۔
سابق وفاقی وزیر نے موقف اختیار کیا کہ یہ سب بدمعاش لو گ ہیں ، یہ زبردستی سیڑھی لگا کر میرے گھر میں داخل ہوئے، مجھے زبردستی گاڑی میں ڈالا، آج جج صاحب نے میری ضمانت لی اور انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل اسلام آباد 6 فروری کو پیش ہوں، ایس ایچ او نواز لیگ کا ٹاؤٹ ہے، نواز لیگ نے ہی اس کو یہاں تعینات کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ یہ سارے کام کروا رہا ہے، انشاء اللہ حق کی فتح ہوگی ، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔
حق کی فتح ہوگی ۔ عمران خان کے ساتھ ہیں ۔
— PTI Peshawar (@PTIPeshawar) February 1, 2023
- شيح رشید pic.twitter.com/8EttcFdUGC
واضح رہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو سابق صدر آصف علی زداری کے خلاف بیان کے حوالے سے درج مقدمہ میں گرفتار کر کے تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا ہے۔