لاہور : ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سربراہ عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’’ شیخ رشید کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ہماری تاریخ میں کبھی بھی الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) کی طرف سے ایسی معتصبانہ، انتقامی نگران حکومت کا اطلاق نہیں ہوا ‘‘۔
سابق وزیر اعظم نے سوال اٹھایا کہ ’’ سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان سڑکوں پر چلنے والی تحریک کا متحمل ہو سکتا ہے جس کی طرف ہمیں ایسے وقت میں دھکیلا جا رہا ہے جب ہمیں امپورٹڈ حکومت نے دیوالیہ کر دیا ہے؟ ‘‘ ۔
Strongly condemn arrest of Sh Rasheed.Never in our history have we had such a biased, vindictive Caretaker govt appt by totally discredited ECP. Question is can Pak afford a street movement which we are being pushed towards at a time when we have been bankrupted by Imported Govt?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 1, 2023
واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا جس کی تصدیق ان کے بھتیجے اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق ممبر قومی اسمبلی راشد شفیق کی جانب سے کی گئی ہے۔