اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار پر بھی اداروں کے خلاف گفتگو کرنے پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف تھانہ وویمن اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں 153اے، 124اے اور دفعہ 505 شامل کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ شاندانہ گلزار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداروں کیخلاف گفتگو کی جس میں بدامنی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کو رہا کر دیا گیا
واضح رہے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل اور فواد چودھری کو بھی اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے پر مقدمات کا سامنا ہے، شہباز گل ضمانت پر ہیں جبکہ فواد چودھری کو آج ہی رہا کیا گیا ہے۔