اسلام آباد: (دنیا نیوز) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا 3 رکنی لارجر بنچ فیصلہ سنائے گا، پی ٹی آئی کی اپیل پر لارجر بنچ نے 11 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، لارجر بنچ میں چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی، اگست 2022 میں دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔