وزیر اعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب

Published On 08 March,2023 10:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت کابینہ اجلاس لاہور میں ہوگا، وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے گلگت بلتستان حکومت کی مدد کی درخواست تسلیم کرلی

کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2023 پیش کئے جانے کا امکان ہے، نیشنل کلین ائیر پالیسی بھی اجلاس پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن سے متعلق بھی غور ہوگا، وزیر اعظم اتحادی جماعتوں کے وزراء سے اہم امور پر مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز دور کے 10 ماہ کے دوران قرضوں میں 27.7 فیصد اضافہ

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی ریلی اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر رپورٹ پیش کی جائے گی، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ زخمی پولیس اہلکاروں سے متعلق بریفنگ دیں گے۔