لاہور: (دنیا نیوز) سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے دوبارہ سے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
چودھری محمد سرور کی جانب سے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا امکان ہے، جس کی سابق گورنر پنجاب کے قریبی ذرائع نے تصدیق بھی کر دی ہے، اس حوالے سے چودھری محمد سرور کی طرف سے برطانیہ سے پاکستان پہنچ کر 12 مارچ کو لاہور میں پریس کانفرنس میں اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب چودھری سرور لاہور واپسی پر مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے، چودھری سرور کو پارٹی چیئرمین کا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔