فیصل آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔
فیصل آباد ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی اجلاس ہوا، اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، پارٹی ونگز کے درمیان اشتراک عمل کو مضبوط بنانے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، ہماری حکومت ہی مہنگائی میں کمی لاسکتی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ڈویژن کے تنظیمی اجلاس کا انعقاد
— PMLN (@pmln_org) March 11, 2023
سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازنے صدارت کی
تنظیمی ڈھانچے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا پارٹی ونگز کے درمیان اشتراک عمل کو مضبوط بنانے پر تجاویز غور ہوا pic.twitter.com/IxHBdfiGfC
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دوسرا نام ہے، بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنادیا گیا، لیگی کارکنان اور رضاکار یہ گند صاف کرنے میں کردار ادا کریں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ونگ کو مسلم کلچر کی شناخت بنتے ہوئے معاشرے میں نفرتوں کی آگ کو ختم کرنا ہوگا۔