لاہور: (دنیا نیوز) سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا بڑا سیاسی فیصلہ، مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے۔
چودھری سرور نے صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی، ملاقات میں چودھری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور برطانیہ سے لاہور پہنچ گئے
سابق گورنر پنجاب کل ایک بجے مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
چودھری سرور مسلم لیگ ق کے مرکزی چیف آرگنائزر اور پنجاب کے صدر کی ذمہ داری سرانجام دیں گے۔