لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایک معصوم کی جان پر سیاست کی جا رہی ہے ، ظل شاہ کے معاملے پر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے الزام لگایا کہ عمران خان کے کارکن مردہ خانوں سے لاشیں تلاش کرتے رہے تاکہ انہیں پی ٹی آئی کی شرٹ پہنا کر سیاست کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لاشوں کا منتظر گدھ کہلاتا ہے، سیاست دان نہیں: مریم نواز
انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ظل شاہ کی موت کے وقت ریسکیو کو کال کیوں نہ کی گئی، ظل شاہ کو جب سروسز ہسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکا تھا، ظل شاہ کی موت کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے اپنی گرفتاری پر پلان بنا لیا ہے کہ اگر ایک دو لوگوں کو مارنا بھی پڑے تو مار دو، عمران خان معافی مانگیں، وہ ظل شاہ کی موت کے ذمہ دار ہیں، ان کو جیل بھیجے بغیر ملک میں امن اور ترقی ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے سابق ایم این اے شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی میں شامل
عطاءاللہ تارڑ نے واضح کیا کہ ترازو کے پلڑے برابر ہونے تک شفاف الیکشن ممکن نہیں، حکومت کے پاس الیکشن کرانے کے پیسے بھی نہیں ہیں۔