جھنگ: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
جھنگ سے تعلق رکھنے والے سابق لیگی رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی جہاں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی اور فواد چودھری بھی موجود تھے۔
— PTI (@PTIofficial) March 11, 2023
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والے پیغام کے مطابق ملاقات میں شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور حقیقی آزادی کی تحریک و منشور کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی دی۔