اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران کو متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی عدم فراہمی کے معاملے پر پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا، پارٹی نے معاملہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین کے سامنے اُٹھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری پرویز الہٰی کا علی بلال کے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سینیٹر اعظم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان کو خط میں لکھا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں نے پنجاب میں انتخابات کے پیش نظر کاغذات نامزدگی کے لئے متعلقہ ریٹرننگ افسروں سے رابطہ کیا، ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی فراہم کرنے سے کھلا انکار کر دیا گیا۔
سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کا یہ اقدام صاف و شفاف انتخابات کروانے کے حوالے سے انحراف اور کھلے عام خلاف ورزی ہے، تحریک انصاف امیدواران کا استحقاق ہے کہ ان کو کاغذات نامزدگی فراہم کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان حملہ کیس: نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر معاملے کا نوٹس لے کر ریٹرننگ افسران کو کاغذات نامزدگی کی فراہمی کی ہدایت کریں، اگر کاغذات نامزدگی فراہمی میں دیر کی گئی تو یہ قبل از وقت انتخاب دھاندلی اور قانون کی خلاف ورزی تصور ہو گی۔