لاشوں کا منتظر گدھ کہلاتا ہے، سیاست دان نہیں: مریم نواز

Published On 11 March,2023 08:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ لاشوں کا منتظر گدھ کہلاتا ہے، سیاست دان نہیں!۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جس کی سیاست لاشوں کی محتاج ہو جائے، یہ جان لو کہ اس کا ہر حربہ ناکام ہو چکا ہے اور وہ جان گیا ہے کہ شکست اس کا مقدر بن چکی ہے۔

قبل ازیں فیصل آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنادیا گیا، لیگی کارکنان اور رضاکار یہ گند صاف کرنے میں کردار ادا کریں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، ہماری حکومت ہی مہنگائی میں کمی لاسکتی ہے، مسلم لیگ (ن) ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دوسرا نام ہے۔