لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ریلی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کے رابطے کی تردید کر دی۔
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے رہنماؤں سے ڈپٹی کمشنر لاہور نے کوئی رابطہ نہیں کیا، ہم اپنی ریلی کی تیاریاں کر رہے ہیں، ہماری ریلی پروگرام کے مطابق نکلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی سی لاہور نے تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت کر لی
حماد اظہر نے روٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ اور وہاں سے ریلوے سٹیشن پہنچے گی، برانڈرتھ روڈ سے ریلی لوہاری پھر اردو بازار چوک اور وہاں سے داتا دربار چوک میں اختتام پذیر ہو گی۔
کل کی الیکشن ریلی کا روٹ:
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 11, 2023
زمان پارک ، اقبال روڈ (گڑھی شاہو)، ریلوے سٹیشن، برانڈرتھ روڈ، سرکلر روڈ، شاہ عالم چوک، لوہاری گیٹ چوک، اردو بازار چوک، بھاٹی گیٹ چوک، داتا صاحب۔