لندن: (دنیا نیوز) پیر سے انتخابی مہم کے اگلے راؤنڈ کی تیاری، مسلم لیگ ن بڑا سرپرائز دینے کو تیار۔
نواز شریف کے وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز سے رابطے، الیکشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، مسلم لیگ ن پنجاب کی تمام نشستوں سے امیدوار کھڑے کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:لاشوں کا منتظر گدھ کہلاتا ہے، سیاست دان نہیں: مریم نواز
70 فیصد حلقوں سے امیدواروں کے انتخاب کی ابتدائی سفارشات نواز شریف کو موصول ہو گئیں، حتمی امیدواروں کا انتخاب پارلیمانی بورڈ کی سفارش اور انٹرویو کے بعد ہو گا۔
نواز شریف پارلیمانی بورڈ کی خود صدارت کریں گے، ٹکٹ میرٹ پر اور نظریاتی ورکرز کو دیئے جائیں گے، نواز شریف نے اہل امیدواروں کو درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ظل شاہ کے معاملے پر عمران اور ان کے ساتھیوں کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں، عطا تارڑ
قبل ازیں مریم نواز شریف نے پارٹی کنونشن کے بارے نواز شریف کو تفصیل سے آگاہ کیا، ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی جلد پاکستان واپسی بھی متوقع ہے۔