لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ دفعہ 144 کا لاہور میں نفاذ غیر آئینی ہے، انتخابی کمپین چلانا تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے، ملک میں ہر طرف ظلم کا دور دورہ ہے، ن لیگی ٹولہ ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے۔
جیل روڈ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پر امن ریلی نکالنا تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے، تحریک انصاف جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، کارکنوں نے ہمیشہ اپنے پارٹی چیئرمین عمران خان کی کال پر لبیک کہا۔
تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہ کر پرامن احتجاج کیا ہے، موجودہ شہباز حکومت، نگران حکومت پنجاب فسطائی اور فاشسٹ ہتھکنڈوں سے باز آ جائیں، کارکن پر امن طریقے سے اپنے گھروں میں واپس چلے جائیں۔