کراچی: (دنیا نیوز) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر الزام تراشی سے پہلے سراج الحق جماعت اسلامی کی تاریخ یاد کریں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بیان پر رد عمل میں انہوں نے کہا کہ سراج الحق مشرقی پاکستان میں الشمس البدر کے کردار کی وضاحت کریں، کراچی کی میئر شپ آمر ضیا اور آمر مشرف نے جماعت اسلامی کو بخشش میں دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام حلقوں میں پیپلز پارٹی امیدوار کھڑے کر رہی ہے: حسن مرتضیٰ
سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ضیا اور مشرف کی آمریت کو آکسیجن دی، کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک بھی نشست نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام جیالا میئر چاہتے ہیں، بلدیاتی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی کراچی سے پی پی پی ہی کامیاب ہوگی۔