نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں نئی فاشسٹ پالیسیوں کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسلاموفوبیا کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے عالمی دن کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسلاموفوبیا آج کے دورکا ایک اہم مسئلہ ہے، اسلام امن اور رواداری کا دین ہے، اسلاموفوبیا کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، اسلام کو بدقسمتی سے دہشت گردی کے ساتھ جوڑا جاتا رہا، دنیا میں منظم طریقے سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے، مسلمانوں کو مذہب کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، کرائسٹ چرچ جیسے واقعات سے پتا چلتا ہے کہ اسلاموفوبیا دنیا میں پھیل رہا ہے، حجاب جیسے معاملات کو سیاست میں لانے کا مقصد اسلام کو نشانہ بنانا ہے۔
Addressing the United Nations General Assembly on Friday, Foreign Minister @BBhuttoZardari urged the global community to unite and take unified and practical steps to tackle the menace of #Islamophobia.https://t.co/M7tgS0i2Jk
— PPP (@MediaCellPPP) March 10, 2023
علاوہ ازیں نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم دنیا اورعالمی برادری کو خواتین کے حقوق کے لیے بھی آواز اٹھانی چاہیے، خواتین کے حقوق کے حوالے سے مسلم دنیا کا موقف یکساں ہے، خواتین کو حقوق کی فراہمی میں درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے، کشمیر اور فلسطین کے عوام اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور ایران کو اپنے سفارتی تعلقات ازسرنو بحال کرنے چاہیں، چین نے ایران اورسعودی عرب تعلقات کی بحالی میں لیڈرشپ کا رول ادا کیا، چین کے صدر کی یہ تاریخی کامیابی ہے، پرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔
“ہم نے دو تاریخی اجلاس کی اقوام متحدہ میں میزبانی کی ہے، ان کا مقصد دنیا میں اسلام اور اسلام میں خواتین کے حقوق کے حوالے موجود غلط فہمی کو دور کرنا تھا۔”
— Pakistan Peoples Party - PPP (@PPP_Org) March 10, 2023
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari
5/5 pic.twitter.com/EkB9SoUCXC