کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملک کا کیا تاثر جا رہا ہے، کیا باہر یہ نہیں کہا جا رہا کہ پاکستان بھیگ مانگ رہا ہے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں کون کون نہیں آیا، وزیر خزانہ، وزراء اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات ہوئی، سب کو ملکی معیشت کے بارے میں بتا بتا کر تھک چکے ہیں، ہم آج بھی ایک سے دو ارب ڈالر لانے کے محتاج ہیں۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار سے گزارش ہے کہ آپ کو دو تین بار آئی ایم ایف سے ملاقات کر کے کچھ نہیں ملا، ایک بار ایف پی سی سی آئی کے صدر کو بھی ساتھ لے جائیں تو کامیابی مل جائے گی، اگر کچھ پانا چاہتے ہیں تو مرزا اختیار بیگ کو ساتھ لے جائیں کچھ تو مل جائے گا۔