لاہور: (دنیا نیوز) پولیس کی عمران خان کی رہائشگاہ کے اندر شیلنگ، اندر سے پتھراؤ کے باعث ڈی آئی جی اسلام آباد زخمی ہو گئے۔
اسلام آباد پولیس نے لاہور پولیس کی نفری کے ساتھ مل کر زمان پارک کو چاروں اطراف سے گھیر لیا، پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ کے اندر شیلنگ کی، اندر سے پتھراؤ کے باعث ڈی آئی جی اسلام آباد شہزاد بخاری زخمی ہو گئے۔
— PTI (@PTIofficial) March 14, 2023
عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر سے پتھراؤ کے باعث پولیس پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی، پولیس نےدوبارہ سے واٹر کینن، شیلنگ کا استعمال شروع کر دیا۔
پولیس کی جانب سے فوری طور پر رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔