مغربی ہواؤں سے بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل

Published On 15 March,2023 08:11 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) مغربی ہواؤں سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سسٹم سے 17 سے 19 مارچ تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت بلوچستان نے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی اشیاء این ڈی ایم اے کے حوالے کر دیں

پشین، ژوب، کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، چمن، نصیر آباد اور ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے ان اضلاع میں درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔