اسلام آباد: (دنیانیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس اور ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کے کیس میں گرفتار ملزمان کو بری کردیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس میں گرفتار 11 ملزمان کو بری کر دیا گیا جبکہ ہائیکورٹ ہنگامہ آرائی کے 16 ملزمان بھی بری کر دیے گئے ہیں۔
عدالت نے سی سی ٹی وی میں جن کارکنان کی موقع پر موجودگی ثابت نہ ہو سکی ان کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
پولیس کی جانب سے شناخت پریڈ رپورٹ کی روشنی میں بریت کا فیصلہ سنایا گیا، دیگر گرفتار ملزمان کی پچاس، پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔