لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو حفاظتی ضمانت کے لیے ساڑھے 4 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم زمان پارک میں پولیس آپریشن اور دفعہ 144 کے خلاف درخواستوں پر سماعت کررہے ہیں جس سلسلے میں آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئی جی پنجاب عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ پہنچنے تک سہولت دیں۔