پنجاب اسمبلی: انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل

Published On 17 March,2023 01:42 pm

لاہور : (ویب ڈیسک ) پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 297 حلقوں میں 8 ہزار 422 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ، پنجاب میں مخصوص نشستوں پر 793 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں  خواتین کی مخصوص نشستوں پر 623 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

پنجاب میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر 170 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اٹک کے چار حلقوں پر 128 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، راولپنڈی کے 15 حلقوں پر 499 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

چکوال کے چار حلقوں پر 100 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، گجرات کے 7 حلقوں پر 187 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سیالکوٹ کے 11 حلقوں پر 420 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

نارووال کے 5 حلقوں پر 143 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، گوجرانوالہ کے 14 حلقوں پر 468 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، منڈی بہاءالدین کے 4 حلقوں پر 107 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حافظ آباد کے 3 حلقوں پر 59 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سرگودھا کے 10 حلقوں پر 279 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خوشاب کے 3 حلقوں پر 57 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

میانوالی کے 4 حلقوں پر 82 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، بھکر کے 4 حلقوں پر 66 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، چنیوٹ کے 4 حلقوں پر 68 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

فیصل آباد کے 21 حلقوں پر 757 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 6 حلقوں پر 171 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جھنگ کے 7 حلقوں پر 155 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

شیخوپورہ کے 9 حلقوں پر 234 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، لاہور کے 30 حلقوں پر 1175 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، قصور کے 9 حلقوں پر 233 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، الیکشن کمیشن

اوکاڑہ کے 8 حلقوں پر 228 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ، پاکپتن کے 5 حلقوں پر 122 امیدواروں ، ساہیوال کے 7 حلقوں پر 166 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خانیوال کے 8 حلقوں پر 165 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ملتان کے 13 حلقوں پر 353 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، لودھراں کے 5 حلقوں پر 107 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

وہاڑی کے 8 حلقوں پر 206 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، بہاولنگر کے 8 حلقوں پر 223 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، بہاولپور کے 10 حلقوں پر 191 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

رحیم یار خان کے 13 حلقوں پر 297 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، مظفرگڑھ کے 12 حلقوں پر 332 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، لیہ کے 5 حلقوں پر 105 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

 ڈیرہ غازی خان کے 8 حلقوں پر 191 امیدواروں نے جبکہ  راجن پور کے 5 حلقوں پر 168 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔ 
 

Advertisement