راولپنڈی کے 14 صوبائی حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع

Published On 14 March,2023 05:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے معاملہ پر راولپنڈی کے 14 صوبائی حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی گئی۔

صوبائی انتخابات کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے، پی پی 18 سے پاکستان تحریک انصاف کے ساجد قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، پی پی 15 سے پی ٹی آئی کے شیخ طارق محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں پتنگ بازی کے جان لیوا کھیل پر دفعہ 144 نافذ

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پی پی 15 کے لیے بابر جدون، پی ٹی آئی کے غلام سرور خان نے حلقہ پی پی 10 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پی پی 10سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے آزاد حیثیت سے، پی پی 10 سے پاکستان تحریک انصاف کے چودھری محمد افضل اور کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی : قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

پی پی 12 سے پی ٹی آئی کے واثق قیوم عباسی، پی پی 14 سے پی ٹی آئی کے محمد بشارت راجہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کے رشید احمد خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مسلم لیگ ن کے ممبر کینٹ بورڈ ارشد محمود قریشی نے حلقہ پی پی 15 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما زیاد خلیق کیانی نے پی پی 13 اور 14 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

Advertisement