راولپنڈی: چاندنی چوک سٹیشن کے قریب میٹرو بس میں آگ لگ گئی

Published On 07 March,2023 03:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں چاندنی چوک سٹیشن کے قریب لگی آگ نے چلتی بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مسافروں نے شیشے توڑ کر جانیں بچائیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق میٹرو بس میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، میٹرو بس میں آگ سے دو مسافر متاثر ہوئے، دونوں دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے ہیں۔

متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، آگ لگنے کے واقعہ کے بعد جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

Advertisement