جوڈیشل کمپلیکس پیشی: عمران کیساتھ جانیوالے رہنماؤں کی لسٹ میں تبدیلی

Published On 18 March,2023 11:01 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئر مین عمران خان کے ساتھ جانے والے رہنماؤں کی لسٹ میں تبدیلی کر دی گئی۔

عمران خان کے ساتھ عدالت جانے والے رہنماؤں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 14 کر دی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، شبلی فراز، عمر ایوب، فواد چوہدری، مراد سعید، عامر کیانی، پرویز خٹک اور اسد قیصر عمران خان کے ساتھ عدالت جائیں گے۔

اس کے علاوہ عاطف خان، محمود خان، شاہ فرمان، وسیم شہزاد، علی نواز اعوان اور راجہ خرم شہزاد کو بھی عدالت میں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس کے عملے کو داخلے کی اجازت انٹری گیٹ پر کارڈ دکھائے بغیر نہیں ملے گی جبکہ دیگر افراد کا داخلہ ایڈمنسٹریٹیو جج کی اجازت سے مشروط ہو گا۔

عمران خان کی حفاظت کے لیے کلوز پروٹیکشن ٹیم کے اہلکاروں کے نام شامل نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکلاء امجد پرویز، نواز چودھری، حمزہ الطاف اور گلزار احمد جبکہ عمران خان کے وکلاء خواجہ محمد حارث، بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت پیش ہوں گے۔

Advertisement