اسلام آباد: (دنیا نیوز) پولیس نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی عدالت پیشی کے حوالے سے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔
پنجاب پولیس، ایف سی اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار و افسران ڈیوٹی پر ہوں گے، پنجاب پولیس بھی جوڈیشل کمپلیکس میں تعینات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس کی سماعت ایف ایٹ کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل
پنجاب کانسٹیبلری کے 350 اور پنجاب پولیس کے 350 اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ایف سی کے 350 اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
پولیس کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس کی دونوں اطراف کی سٹرکوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے جبکہ تمام زونل ایس پیز کی ڈیوٹی بھی جوڈیشل کمپلیکس لگا دی گئی ہے۔