اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایف 8 کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس ایف الیون منتقل کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ میں فوجداری کارروائی کیس کی سماعت اب جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی، چیف کمشنر نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے کچہری سے کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس شفٹ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے
عمران خان کے خلاف توشہ خان کیس کی سماعت نیب کورٹ نمبر 1 میں ہوگی، عمران خان کی جانب سے کیس مقامی عدالت سے منتقلی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا، عدالتی منتقلی کا فیصلہ سکیورٹی محفوظ بنانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔