امریکا کا پاکستان کے جوہری پروگرام پر اعتماد کا اظہار

Published On 20 March,2023 12:38 am

واشنگٹن : ( دنیا نیوز ) سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے مطمئن ہے۔

ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بجٹ، معاشی مسائل ، سیاسی کشیدگی کا سامنا ہے اور دہشت گردی کا چیلنج بھی درپیش ہے، جنگ بندی کے خاتمے کے بعد پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے حملے بڑھ رہے ہیں۔

مائیکل ایرک کوریلا نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے مطمئن ہے اور ہمیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حفاظتی طریقہ کارپر اعتماد ہے ۔

جنرل کوریلا نے واضح کیا کہ ان کے پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے دیرینہ اور قریبی ملٹری تعلقات ہیں۔

Advertisement