ٹھٹھہ: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

Published On 19 March,2023 11:06 pm

ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ قومی شاہرہ پر سلطان آباد کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت ادریس مگسی اور وسیم کے نام سے ہوئی جن کا تعلق شاہ بندہ سے ہے، نعشیں مقامی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
 

Advertisement