گھوٹکی : (دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں رحیم یار خان سے اغواء کیے گئے چنیوٹ کے ڈانس گروپ کے 9افراد کو بازیاب کرا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مغویوں کو 20 روز قبل شادی کی تقریب کے لیے فیصل آباد سے بلا کر رحیم یار خان میں کچے کے علاقے سے اغواء کر لیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی رہائی کے لیے کروڑوں روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :چنیوٹ : 9 رکنی ڈانس گروپ کا کچے کے علاقے میں اغواء، ایک کروڑ تاوان طلب
پولیس نے اغواء کاروں کے متعدد سہولت کاروں اور عزیزوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کو ڈاکوؤں نے زنجیروں سے باندھا ہوا تھا، بازیاب کرائے گئے افراد کا کہنا ہے کہ اغواء کار ان پر تشدد کرتے تھے اور زنجیروں سے جکڑ کر رکھتے تھے۔