ابوہریرہ نے یوم پاکستان ٹیبل ٹینس چیمپین شپ کا مینز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Published On 20 March,2023 02:03 am

اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) یوم پاکستان ٹیبل ٹینس چیمپین شپ میں ابوہریرہ نے مردوں جبکہ لیبہ نے خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، راولپنڈی ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلی گئی چیمپین شپ میں 30 بوائز اینڈ گرلز نے حصہ لیا۔

سپیریئر کالج راولپنڈی میں کھیلی گئی چیمپئن شپ میں بوائز انڈر- 19 کے فائنل میچ میں ابوہریرہ نے علی کو 1-3 سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ  گرلز کیٹگریز کے فائنل میں لیبہ نے زونیرہ کو 2-3 سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی راولپنڈی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر محمد ہارون راجہ تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Advertisement