لہجوں میں ہر طرف تلخی آئی، بہرحال ڈائیلاگ کا راستہ بند نہیں کرنا، قمر زمان کائرہ

Published On 20 March,2023 11:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لہجوں میں ہرطرف تلخی آئی ہے، بہرحال ڈائیلاگ کا راستہ بند نہیں کرنا۔

دنیا نیوز کے پروگرام "دنیا کامران خان کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ سینیٹ کے فورم میں وزیراعظم نے کہا ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم کے بیان کے بعد عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا میئر، ڈپٹی میئر کے الیکشن فوری کرانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ قوم کو یاد رکھنا چاہیے ڈائیلاگ کے راستے میں رکاوٹ کون ہے، عمران خان نے وزیراعظم کی آفر قبول کرنے کی بات نہیں کی۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری ملک میں نہیں ہیں، بلاول بھٹو بیرون ملک سے آئے، انہوں نے ہمیں 3 لوگوں کو بھیجا تھا، اجلاس میں تمام جماعتوں نے اپنی اپنی رائے دی۔
 

Advertisement