کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں میئر، ڈپٹی میئر کے الیکشن میں تاخیر پر پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔
مخصوص بلدیاتی نشستوں کا شیڈول جاری نہ ہونے پر پیپلز پارٹی عدالت سے رجوع کرے گی، میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین کےالیکشن فوری کرانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول عدالت عالیہ میں جمع
پیپلز پارٹی کی جانب سے ضمنی بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کیا جائے گا، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 18 اپریل کو ضمنی بلدیاتی الیکشن کا اعلان کیا ہے۔