سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول عدالت عالیہ میں جمع

Published On 20 March,2023 12:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول عدالت عالیہ میں جمع کروا دیا گیا۔

کراچی کی 11 یوسیز سمیت سندھ کی 93 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول عدالت میں جمع کرادیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سندھ بھر میں 93 سیٹوں پر بلدیاتی ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 18 اپریل کو ہوگی۔

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے جواب کے بعد جماعت اسلامی کی کراچی کی 11 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ سے متعلق درخواست نمٹادی۔

کراچی میں یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین کی 11 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہونا ہیں جبکہ وارڈ کونسلرز کی بھی 15 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 18 اپریل کو ہوگی۔ 

Advertisement